جبران احمد ےوسفزئی
اےنٹی نارکوٹکس فورس اےک فیڈرل فورس ہے جو منشےات کے پھےلاﺅ، نقل و حمل ، منشےات کا استعمال روکنے کے لئے کام کرتی ہے اسکے ساتھ ساتھ عوام مےں منشےات کے بارے آگاہی اور منشےات کے عادی لوگوں کو اس سے بچانا ANF کے اہداف مےں شامل ہے۔ANFاےک Intelligence Basedاےجنسی ہے جو کہ معاشرے مےں منشےات کا زہر گھولنے والوں کے خلاف سےنہ سپر ہے۔ صرف دس فی صد کام اے اےن اےف کا اےسا ہے جو کہ لوگوں کی نظر مےں آتا ہے باقی نوے فی صد کام خفےہ طرےقے سے کیا جاتا ہے ۔ منشےات پھےلانے والے لوگوں پر نظر رکھتے ہےں اور ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہےں۔ اسی طرح بارڈرز پر منشےات کی سمگلنگ کو روکتے ہےں اور ساتھ ساتھ پاکستان مےں پھیلاو¿ کو بھی روکتے ہیں۔ ائےرپورٹ پر منشےات کی نقل و حمل کو چیک کیا جاتا ہے تاکہ اس سے دوسرے ممالک مےں پاکستان کا نام بدنام نہ ہو اوردوسرے ممالک سے منشےات پاکستان سمگل کرنے کو بھی چیک کرتے ہیں۔اے این ایف اپنے محدودوسائل کے باوجود نہایت بہادری اور جوانمردی سے منشیات کے سمگلروں کے خلاف بر سر پیکار ہے ۔عام طورپر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں منشیات کی پیداوار ہوتی ہے جو کہ سرا سر غلط ہے۔ پاکستان تو خود اس لعنت کا شکار ہے۔ منشیات کی سمگلنگ کے لیے پاکستان افغانستان کا پڑوسی ہونے کی وجہ سے ٹرانزٹ ملک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔درحقیقت نوے فےصد منشیات افغانستان میں پیدا کی جاتی ہے چونکہ پاکستان کا ایک طویل بارڈ افغانستان سے جڑا ہوا ہے لہذا افغانستان میں پیدا ہونے والی منشیات کا زیادہ تر حصہ منشیات کے سمگلر بلوچستان اور کے پی کے کے راستے کراچی اور بعدازاں بیرو ن ملک بھجواتے ہیں۔اتنی لمبی سرحد کو کنٹرول کرنا اتنا آسان نہیں اس لیے ایک بہت بڑی فورس اور جدید وسائل کی اشد ضرورت ہے۔ تاہم اے این ایف محدودوسائل ہونے کے باوجود اپنی کوششوں میں دن رات مصروف ہے۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ پاکستان UNODCکی رپورٹ 2010کے مطابق اےک پوپی فری ملک ہے۔ANFکا ہےڈ کوارٹر روالپنڈی مےں واقع ہے اور اس کے علاوہ اے اےن اےف کے پانچ رےجنل ڈائرےکٹورےٹ ہےں جن کے دفاترصوبہ خےبر پختونخواہ مےں پشاور، صوبہ سندھ مےں کراچی ، صوبہ بلوچستان مےں کوئٹہ اور صوبہ پنجاب مےں لاہور میں واقع ہیں اور اسکے علاوہ رےجنل ڈائرےکٹورےٹ نارتھ بھی شامل ہے جو کہ اسلام آباد راولپنڈی ڈوےژن کے ساتھ ساتھ کشمیر اور گلگت بلتستان مےں بھی کام کر رہا ہے۔ ہر ڈائرےکٹورےٹ کے تھانے پاکستان کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان کو منشےات سے پاک کرنے کے لئے شب و روز کام کر رہے ہےں۔ منشیات ایک معاشرتی ناسور ہے ۔ یہ معاشرے کےلئے انتہائی نقصان دہ اور انسانی زندگی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جس کے اثرات نہ صرف استعمال کرنے والے افراد پر ہوتے ہیں بلکہ پورا خاندان اس کے سنگین نتائج سے متاثر ہوتا ہے۔حکومت پاکستان اور اے این ایف ملک سے منشیات کے استعمال اور ترسیل کو ختم کرنے کے لئے انتہائی پر عزم ہے۔ یہاں میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ منشیات کا خاتمہ کوئی ایک ملک یاادارہ اکیلے ہرگز نہیں کر سکتا بلکہ عالمی مسئلہ ہونے کے پیشِ نظر یہ علاقائی اورقومی سطح پر ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔اے این ایف نے منشیات کے خلاف گزشتہ سالوں میںملک گیرکارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کےا جس میں ملکی اور غیرملکی افراد کثیر تعداد میں شامل ہیں۔ ANF مےں ڈرگ ڈےمانڈ رےڈکشن کے نام سے اےک شعبہ کام کر رہا ہے جس کاکام لوگوں کو منشےات کے خلاف آگاہی دےنا ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف ورکشاپس ، سےمےنارز، یوتھ کنونشن ، کانفرنس، لےکچرز، واکس وغیرہ منعقد کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں منشےات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے سٹیج ڈرامہ ، تصویر ی مقابلے ، مکالمہ نوےسی ، کھےلوں کی سرگرمےاں اور تقریری مقابلے بھی منعقد کرتا رہتا ہے۔ ANF اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ یوتھ ہمارا مستقبل ہے اور انکو ہم نے ہر حال مےں اس زہر سے بچانا ہے۔ اس مقصد کے لئے اے اےن اےف نے پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں پر خاص فوکس رکھاہوا ہے تاکہ نوجو ان نسل منشےات کے زہر سے باہر نکل کر معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں ۔ اے اےن اےف نے تعلیمی اداروں میں پروگرام بھی لانچ کےا ہے جس کا نام اے اےن اےف یوتھ اےمبسڈر شپ پروگرام ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ےونےورسٹےز سے گریجویٹ ہونے والے نوجوانوںکے لیے انٹرن شپ پروگرام بھی لانچ کیا ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد نوجوانوں کو منشےات سے بچانا اور ان نوجوانوںکو ANFکے اےمبسڈرز بنا کر ان کی مدد سے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔منشےات کے عادی افراد اس ملک کا حصہ ہےں انکو پاکستان کے دھارے مےں شامل کرنا بہت ضروری ہے اس مقصد کے لئے ANF نے کراچی ، حیدرآباد ،سکھر اور اسلام آباد مےں بحالی کے مر اکز چلا رہی ہے ان مراکز میںمنشےات کے عادی لوگوں کا فری علاج کےا جاتا ہے انکو مفت ادوےات، کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔حا ل ہی میں ANF نے 100 بستر و ں پر مشتمل ایک جدید بحا لی سنٹر ما ڈل ٹاو¾ن ہمک اسلام آباد کا افتتاح کیا ہے ۔جس کا تعمیر اتی کا م زورو شو ر سے جا ری ہے ۔ ANF اےک چھوٹی سی فورس ہے ۔ محدود وسائل کے با وجو د ہمارے ارادے پختہ اور حوصلے بلند ہےں اور ہم نے پاکستان اور اس کی آنے والی نسلوں کو منشےات کی لعنت سے ہر صو رت پاک کرنا ہے جس کے لئے معاشر ے کے ہر فرد کو اپنا کلید ی کردار ادا کرنا چاہیے ۔دنیا بھر میں انسداد منشیا ت کا عا لمی دن 26 جو ن کو منا یا جا تا ہے۔یہ دن اس عہد کے سا تھ منایا جاتا ہے کہ ہم اپنے معاشر ے کو منشیات سے پاک کر دینگے اور اسی عزم اور مضبو ط ارادوں کے سا تھ اے این ایف منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔منشیا ت سے متعلق کسی بھی مشکو ک سر گر می کی اطلا ع ANF کی ہیلپ لا ئن 1415 پر دے سکتے ہیں ۔اطلا ع دینے وا لے کا نا م مکمل صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا ۔