یوم پاکستان،گلگت بلتستان کی چار نامور شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا


گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی 4 نامور شخصیات کو مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا، اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعزازات سے نوازا، اعزازات حاصل کرنے والوں میں ظفر وقار تاج، برکت شاہ، انیقہ بانو اور مرحوم مراد سدپارہ شامل ہیں، ظفر وقار تاج اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز جبکہ برکت شاہ اور انیقہ بانو کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، سیکرٹری ظفر وقار تاج کا ضلع گلگت، برکت اللہ کا ضلع استور، انیقہ بانو کا ضلع گانچھے اور مراد سدپارہ کا تعلق ضلع سکردو سے ہے، کوہ پیما مراد سدپارہ کا اعزاز ان کی بیوہ نے وصول کیا، ظفر وقار تاج کو ادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر اعزاز دیا گیا، برکت شاہ اور انیقہ بانو کو تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ مراد سدپارہ مرحوم کو کو ہ پیمائی میں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا