گلگت (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں
بھی یوم پاکستان جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ گلگت میں بے نظیر شہید چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی بوائز ہائی سکول نمبر 1 گلگت پہنچ گئی جہاں پر اس دن کی اہمیت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کریں گی، بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک عظیم موقع بھی فراہم کریں گی، جہاں وہ اپنے وطن سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے عزم نو کا اعادہ کررہے ہیں ہم سب نے اس عظیم ملک کی ترقی اور سالمیت کے مل کر کردار ادا کرناہے مقررین نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات نہ صرف اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ عوام میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی ترقی، استحکام اور سالمیت کے لیے اپنے کردار کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔مقررین نے گلگت بلتستان کے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی سرزمین کو خوشحال بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن اور مستحکم پاکستان دیا جا سکے۔تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی اور پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
۔