بھائی بھائی بن کرکام کریں گے توسارے مسائل حل ہوجائیں گے، سیدمہدی شاہ

 سکردو(چیف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء وسابق وزیراعلی سیدمہدی شاہ نے کہاہے کہ میونسپل کارپوریشن سکردو کانوٹیفکشن ہونے کے بعد تمام سٹیک ہولڈرزمل بیٹھ کر کارپوریشن کی حدودکاتعین کریں گے اس میں جھگڑے والی کوئی بات نہیں ہے ۔کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کا نوٹیفکشن ابھی ہوا نہیں ہے نوٹیفکشن کیاجراء سے قبل مخالفانہ اورمتنازعہ بیانات علاقے کے مفاد میں نہیں ہیں نوٹیفکشن سے پہلے حدودکاتنازعہ پیداہی نہیں ہونا چاہیے اس وقت جوباتیں چل رہی ہیں وہ قبل ازوقت ہیں جب میونسپل کمیٹی نہیں رہے گی اورکارپوریشن بنے گاتوتمام سٹیک ہولڈرز مل کر مسئلے کاحل نکالیں گے کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ معاملے کو سیاسی نذرنہ ہونے دیا جائے ہم علاقے کے مشترکہ مفادات کی بات کرتے ہیں ہم سب کو اپنے مشترکہ مفادات کیلئے کوششیں کرناہوں گی بھائی بھائی بن کرکام کریں گے توسارے مسائل حل ہوجائیں گے ہمیں آپس میں دست وگریباں ہونے سے اجتناب کرناہوگا کیونکہ باہمی اختلافات اوراندرونی خلفشارسے پورے علاقے کونقصان ہوگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سکردوکو بگ سٹی بنانے کیلئے کوششوں کاآغاز میں نے کیا نقشہ میرے دور حکومت میں بنا ہے اس کاکریڈٹ بھی پی پی کو جاتاہے