مریض کی موت،غفلت پرسکردوہسپتال کے ڈاکٹرامجد برطرف

ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر امجد کو کرونا مریض کے علاج کے دوران غفلت برتنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا مولوی محمد حسین کی کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد موت واقع ہونے کے بعد لواحقین نے الزام عائد کیاتھاکہ مولوی محمد حسین ہسپتال کے ڈاکٹر اور دیگر عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے انتقال کرگئے  ہیں لواحقین کی شکایت پر کمشنر بلتستان ڈویڑن نے تحقیقات کا حکم دیا تھا اور واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی تحقیقات کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں میڈیکل افیسر ڈاکٹر امجد کو مولوی محمد حسین کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر امجد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا مولوی محمد حسین کا کیس سامنے آنے کے فوری بعد ڈاکٹر امجد کا تبادلہ ضلع گانچھے میں کیاگیا تھا اب تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے پر انہیں ملازمت سے ہی نکال دیا گیا ڈاکٹر امجد کافی عرصے سے محکمہ صحت میں خدمات انجام دے رہے تھے برطرفی پر ڈاکٹر امجد کے رشتہ دارسراپا احتجاج بن گئے ہیں اور کہاہے کہ جس دن مولوی محمد حسین کی فوت ہوئے اس دن ڈاکٹر امجد ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہی موجود نہیں تھے انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر امجد کو سنے بغیر ان کی برطرفی کی سفارش کی پی ٹی آئی سکردو کے صدر ڈاکٹر شریف نے کہاہے کہ ڈاکٹر امجد کو قربانی کا بکرابنایا گیا ان کے اوپر سارا نزلہ گراکر اصل کرداروں کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے جو بہت بڑی زیادتی کی بات ہے سکریٹری ہیلتھ سے گذارش ہے کہ ڈاکٹر امجد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے یہ کونسا انصاف ہے کہ جس کے اوپر الزام ہے اس کو تو کمیٹی کے سامنے پیش ہی نہیں کیا گیا لیکن جو شخص ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں اس کو برطرف کیاگیا ہے جو ناانصافی کی انتہاء  ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے اور ڈاکٹر امجد کا بیان بھی قلمبندکرایا جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے