گلگت(پ ر)عوامی شکایات کے پیشِ نظر سیکریٹری تعمیرات عامہ گلگت
بلتستان صفدر خان نے کے آئی یو تا دنیورسڑک کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ کا
تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ روڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ
ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر گلگت محمد عیسی سمیت ٹھیکیدار سائٹ پر موجود
تھے۔یہ شاہراہِ گلگت شہر اور سب ڈویژن دنیور کے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی
ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور شہر میں سفر کے دورانےے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم
کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اس روڈ کی تعمیرکا کام جلد نہ ہونا باعث تشویش
ہے اور تارکول بچھانے کا عمل مکمل کرنے کے ہدف ایک ہفتہ مقرر کیا گیا۔کام
کی رفتار اور معیار تسلی بخش ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے ٹھیکیدار
کو کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کی آمدورفت کی
مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو ہدایت
کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے زیر تعمیر کے آئی یو تا دنیورر روڈ کا کام
جاری ہے، شہر کی ترقی اور شہریوں کی سہولیات کے لیے یہ اقدامات مصائب ہیں
لیکن ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں جس قدر سست رفتاری کا مظاہرہ کیا جارہا
ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔