وزیر برہان
چار سابقہ حکومتیں آئےں اور گزر گئیں، لیکن عوام کی جذبات کی حقیقی نماندگی نہیں کر سکیں۔جمہوریت کا دعوی کرنے والے سیاسی اکابرین عوام کے لیے کوئی موثر پالیسی ترتیب نہ دے سکے۔انتقامی سیاست کرتے ہوئے عوام پاکستان کو مہنگائی کی بھٹی میں جلا کے اپنا بینک بیلنس بھرتے رہےPDM پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت آئی انہوں نے عوام کے جذبات کو پیروں تلے روندا اور مہنگائی کا جن قابو نہ کر پائے ‘ڈالر کی قدر میںبے پناہ اضافہ ہوا اور ایسے ہی اشیائے خورونوش میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔بِالاآخر عبوری حکومت آئی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ڈالر کے جن کو قبضے میں کیا اور ڈالر کی قیمت میں خاص کمی کی۔ پیٹرول40 روپے سستا اورڈیزل 16 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے سپہ سالار کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہم عوام پاکستان آرمی چیف جناب سید عاصم منیر صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ جن کی مخلصانہ کاوشوں کی بدولت آج عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے غیر قانونی عناصر کے خلاف ایک بے رحم جنگ کا آغاز کیا ہے۔ جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔غیر ملکی کرنسی کے سمگلرز کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا گیا ،جو قابل تعریف ہے۔ان ٹھوس اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں سے یقینا ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، اور عوام میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ بھی ہوگا۔شکریہ جنرل سید عاصم منیر صاحب آپ کی قیادت میں ہم عوام پہلی بار سکون کا سانس لے رہے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا کافی حد تک خاتمہ ہوا،جو قابلِ تعریف اقدام ہے۔ عوام کے ووٹ سے آنے والی حکومت نے ہمیشہ کچھ نہیں دیا آج ملکی معیشت بحالی کی طرف جارہی ہے اور عوام آرمی چیف کا شکر گزار ہےں،جن کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے خوشگوار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انشااللہ بہت جلد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئےگی۔ پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگا۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگا۔ غیر ملکی باشندے جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔انشااللہ پاکستان اب معاشی انقلاب کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ چار سوےلین حکومتیں پاکستان کے بڑے مسائل کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہےں، لیکن اب انشااللہ پاکستان آرمی جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی اور پاکستان خوشحالی کی منزلیں طے کرتا چلا جائے گا۔