عالمی رینکنگ،قائداعظم یونیورسٹی461ویں نمبرپرآگئی

اسلام آباد:حالیہ، جامعات کی عالمی درجہ بندی کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی  اسلام آباد پاکستان میں نمبر 1 جبکہ عالمی سطح پر 461 ویں نمبر پر آئی ہے۔  واشنگٹن میں قائم رینکنگ گائیڈ، یو۔ ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپوٹ رینکنگ کے مطابق اکیس پاکستانی جامعات کو 2022ء کی بہترین عالمی یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔درجہ بندی کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی پاکستانی جامعات کی فہرست میں نمبر 1 پر ہے۔کیو اے یو کے بعد آغا خان یونیورسٹی اور کامسیٹس یونیورسٹی ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس کامیابی پر اساتذہ کرام، طلبہ اور عملے کو مبارک باد دی۔اساتذہ کرام اور طلبہ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی متحرک قیادت کے باعث  یونیورسٹی نے بین الاقوامی درجہ بندی میں مسلسل بہتر جگہ بنائی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کیو ـاے ـیو پاکستانی یونیورسٹیز کے مابین دیگر بین الاقوامی رینکنگ ایجنسیوں مثلاً ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ اور کیوـ ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بھی سرفہرست رہی ہے۔