عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی


عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

ورلڈ بینک کےمطابق قرض کی رقم میکروکریڈٹ اورمیکروفنانس کے لیے استعمال ہوگی۔ قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے اور اس سے غریب اورکم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔

پاکستان کوامداد نئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت دی گئی ہے اور قرض کی یہ رقم وزارت خزانہ مرکزی بینک کےذریعے استعمال میں لائے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے۔ یہ رقم عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ مائیکرو فنانس غریب طبقے کی مالی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس منصوبے سے 10 لاکھ خواتین سمیت 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54 منصوبے جاری ہیں۔ پاکستان میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے