سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے اور مولانا حامد الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حملے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مولاناحامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دہشتگردی کے مسئلے کے حل کیلئے افغانستان سے بات کرنا ہوگی۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی اور دیگر قیادت جلد افغان حکام سے معاملے پر بات کرے گی۔
