ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں: تحریک انصاف

سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ ملک کی عوام کوجمہوریت اورحقوق چاہئیں۔شہر قائد میں محمود خان اچکزئی،صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر،سردارلطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب کےحقوق یکساں ہیں، ہم سب نے اپنےحقوق کے لیے اکٹھے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو جمہوریت اورحقوق چاہئیں، عوام چاہتےہیں ان کے ووٹ کی عزت ہو، جمہوریت کےعلاوہ پاکستان کا اور کوئی مستقبل نہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، وہ خط کےذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں، آئین کی پاسداری کرو، تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا نے کہا کہ یہ پارلیمان عوام کی نمائندہ نہیں ہے، وفاق کی جانب سےصوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیئےجا رہے ہیں۔