حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، انہوں نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔