ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کےساتھ سڑکوں پردوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یاراہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 3 ڈمپرجلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بے حسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بےحسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، حکومت کی پالیسی بنانےوالے، پولیس بے حسی پر آجائےں تو واقعات ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے، دسمبرمیں 26 کروڑ گیلن پانی اضافی مل جائےگا، ہماری کوششیں بھی شامل ہیں۔
