اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ

 وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں تین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے اور اگر تمام متعلقہ فریق کسی ایک نکتے پر متفق ہو گئے تو اس قانون کو دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 22 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، جبکہ 24 جنوری کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اس بل کی توثیق کی۔ اس بل کے تحت آن لائن فیک نیوز پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھی کی صحافتی برادری اور مختلف حلقے سراپا احتجاج ہیں۔