صوابی جلسے میں پانچ ہزار لوگ بھی نہیں تھے، عظمیٰ بخاری

 صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلا ئوگھیرا ئوکی سیاست کو مسترد کردیا ہے،حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ میں حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں،علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی،پنجاب کے کسی ضلع سے ان کے لوگ نہیں نکلے،جو نکلے انہوں نے فرمائشی گرفتاریاں دیںتاکہ بانی کے سامنے نمبر ٹانگ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد قوم فتنے کی احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس،سکالرشپ مل رہے تو ہمیں بھی ملنے چاہیے،ان شا اللہ جلد مریم نواز خیبرپختونخواہ کے بچوں کو بھی سکالرشپ دیں گی،مسلم لیگ(ن)کی لیڈرشپ کا ویژن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے،میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور ملک بن کر سامنے آرہا ہے۔