پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ، الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں: مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ماحولیاتی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے، سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئرکوالٹی موبائل مانیٹرز پنجاب میں لائے جا رہے ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔