پاکستان سمیت دنیا بھر میں یو م یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا۔کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف اور کشمیر میں بھارتی مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا ،اس موقع پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اور افواج پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ،حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی ،یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔آزاد کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں ،جلسے جلوس،سیمینارز، کانفرنسزاور آزادی واکس کااہتمام کیا گیا جن میں شرکاءنے پلے کارڈز اور بینراٹھارکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔شرکاءنے پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اور مظلوم کشمیریوں کامقدمہ عالمی برادری کےسامنے اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیاگیا جس سے وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے خصوصی خطاب کیا  ۔ پاک فو ج کے دستے نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیروزوشہدا کی یادگار پر سلامی د ی ۔مرکزی تقریب آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی، مظفرآبادمیں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے کی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزرا، دفترخارجہ کے حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد اور سویٹ ہوم کے بچوں نے شرکت کی، شرکا نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوسٹرز اور بینرز اٹھائے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وزارت خارجہ سے بھی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر نے کی ۔ ریلی میں 10 بجکر ایک منٹ پر علامتی سائرن بجائے گئے ۔یوم یکجہتی کے موقع پر صدر ،وزیر اعظم اور عسکری قیادت کی طرف سے خصوصی پیغامات جاری کئے گئے۔ جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔ یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کئے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے گئے ۔گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی، قرارداد میں اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو ان کی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔  اس حوالے سے حریت رہنماﺅں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔ ہم جرات کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ایک دن ہی نہیں بلکہ ایک عہد ہے جو پاکستان کے عوام نے کشمیریوں کے ساتھ کر رکھا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز لگا دیئے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزادکشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مختلف ممالک کے دارلحکومتوں میں ریلیاں اور مظاہر ے کئے اور عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائی گئی اور زوردیا گیا کہ عالمی برداری کشمیری عوا م کو انکا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار اداکرے جبکہ بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسزچیفس اورمسلح افواج نے پیغامات میں کشمیری عوام کوخراج تحسین کیا ۔اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام نےکئی دہائیوں کے جبر اور ریاستی بربریت کو برداشت کیاہے ظلم کے مقابلے میں کشمیری عوام کاغیر متزلزل عزم پوری قوم کیلئے حوصلے کا باعث ہے مسلح افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کرتی ہیں ۔عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق عملدرآمدیقینی بنائے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ظلم کے مقابلے میں کشمیری عوام کاغیرمتزلزل عزم پوری قوم کیلئے حوصلے کاباعث ہے،عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق عملدرآمدیقینی بنائے،مسلح افواج مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کیلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں،کشمیری بھائیوں کی آزادی کے حصول میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میںکہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام ان عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیری عوام 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دیتے آ رہے ہیں، ان کا صبر، حوصلہ اور استقلال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک وہ بھارتی ظلم و ستم کا شکار رہیں گے پاکستان کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور نہ ہی اپنے اصولی مقف سے دستبردار ہو گا، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستے میں رکاوٹ ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بن کر ان کی جدو جہد کا حصہ رہے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے، کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر علاقے میں پائیدار امن کا خواب حقیقت میں نہیں بدل سکتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی