مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے۔، نوازشریف کوتین دفعہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لا کے ذریعے نکالا گیا۔ایک انٹرویو ی میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی حدود کے اندراپنی جدوجہد کرتے تھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی دورمیں سب ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانےکا طریقہ کارغلط ہے۔