عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا اوربینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
وفد آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا معائنہ کرے گا اور پاکستان میں معاشی کارکردگی اور ریونیو کلیکشن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر وفد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا