چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم

چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنی تقرری کی پانچ سالہ مدت مکمل کر لی، ان کے ساتھ ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقرر مدت بھی پوری ہو گئی ۔چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران نئی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب و خیبر پختونخوا کی آدھی مدت مکمل ہوچکی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لئے تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا۔