چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اندرون سندھ کی جامشورو یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں،سندھ کو 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ گریجویشن کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے خوشی کا دن ہے ۔طلبہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ سرزمین کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، یہ خوبصورت اور ثقافت کی حامل دھرتی ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں فیک نیوز کے چیلنجز کا سامنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائے۔
