میئرکراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ بجٹ میں اس علاقے کے لیے مختلف پروجیکٹس کو منظور کروایا، کےایم سی کی قیادت نے فیصلہ کیا اب شہر میں نئے پراجیکٹس بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کارپیٹنگ کرنے کی ضرورت وہاں کام کروایا گیا، یہ وہ گلی محلے کی خدمت ہے جو پیپلزپارٹی کر رہی ہے، بلاول کہتے ہیں بتا جو وعدے کیے منشور میں کیسے ان پرعمل کررہے ہو؟ سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈا ہوتا ہے اس کا جواب دو۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کام جو ہو رہا ہے اس کو دکھایا جائے، کورنگی کازوے پر نیا پل پیپلزپارٹی تعمیر کر رہی ہے، اس سال کورنگی کازوے پل کا افتتاح کر دیا جائے گا، کورنگی ندی سے گزرنے والے پل کو بڑھایا جا رہا ہے، مرغی خانے کے پل کی بھی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل ہوگا۔میئرکراچی نے کہا کہ تیر والے کام کررہے ہیں، پتنگ اور ترازو نہیں کررہا، اس سوچ کی نفی کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپلزپارٹی تو کام نہیں کرتی