پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی، ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی ہے، صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں، ملک میں جو بدتمیزی کا ٹیومر پھیلا ہوا ہے اسکا کوئی علاج نہیں ہے، تحریک فساد تمام حربے استعمال کرچکی ہے، یہ باہر نکلنے کے نہ قابل ہیں اور نہ ہی لوگ انکے لیے نکلتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔مریم نواز صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں، عمل بھی کرتی ہیں، اتنے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست کررہے ہیں، وزیراعلی مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج پر تیاری شروع کردی ہے، لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج ملے گا، مستحق خاندان 15 فروری تک اپنی رجسٹریشن کرالیں، ہمارے سیاسی مخالفین کو وزیراعلی پنجاب سے بہت خوف آرہاہے۔مخالفین کی چیخوں سے اندازاہ لگایا جاسکتا ہے مریم نواز کیسا کام کررہی ہیں۔پنجاب میں لوگوں کو کسان کارڈ مل رہاہے ۔کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی اور 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خرید یں۔پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ ، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کے بعد طلبا وطالبات کو ایک لاکھ سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپس بھی دیں گی۔عظمی بخاری نے کہا کہ ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے، فتنہ فساد گروپ نے بچوں کی برین واشنگ کی، فتنہ پارٹی نے کسان کارڈ کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین جلسوں میں کھڑے ہو کر بدتمیزی سے خواتین کے نام لیتے ہیں، ملک میں جو بدتمیزی کا ٹیومر پھیلا ہوا ہے اسکا کوئی علاج نہیں ہے۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے، عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تحریک فساد تمام حربے استعمال کرچکی ہے، یہ باہر نکلنے کے نہ قابل ہیں اور نہ ہی لوگ انکے لیے نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقبول لیڈر کے لیے کوئی ایک بندہ بھی گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتا