پی ٹی آئی این آر او کے لیے مولانا اور اچکزئی سمیت سب کے پاﺅں پڑ رہی ہے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی سمیت سب کے پاﺅں پڑ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مذکرات صرف ڈرامہ ہیں،تحریک انصاف مذکرات نہیں چاہتی، تحریک انصاف سنجیدہ نہیں ہے صرف این آر او چاہتی ہے ، یہ این آر او کےلئے ہر کسی کے پاﺅں پڑرہی ہے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی مولاناکے خلاف بات کررہے ہیں اورچیئرمین پاﺅ ں پڑ رہے ہیں، تحریک انصاف پہلے دو رنگی چھوڑ دے پھر بات کرے۔انھوں نے کہا کہ این آراوملنے والانہیں،عدالتوں سے ہی انصاف ملے گا، اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے ان کے کرتوت ایسے نہیں توضمانت مل جائےگی ورنہ سزاہوگی۔پیکا قانون کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی پی نے پیکا ایکٹ کو سپورٹ کیا ہے لیکن میڈیاکی آزادی کاحق بنتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ذمہ داری بنتی ہے کہ فیک نیوزنہیں ہونی چاہئیں، فیک نیوز سے سالہا سال کردار کشی کی جاتی ہے اوربعدمیں کچھ بھی نہیں ہوتا، سالہاسال کردارکشی کے بعد صرف ایک چھوٹی سی معذرت کی جاتی ہے۔