سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر محمد انور نے مسلم لیگ ن کے صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے اس سے جان چھڑانا ناگزیر ہوگیا ہے اور صوبائی اسمبلی کو فوری تحلیل کرکے رواں سال ہی اسمبلی کے الیکشن کروائے جانے چاہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور نے کہاہیکہ حافظ حفیظ الرحمن تنہائی کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن بند کمروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ایک زمانے میں حفیظ الرحمن کے بھائی سیف الرحمن کی برسی کی تقریبات پورے گلگت بلتستان میں پارٹی کی سطح پر منائی جاتی تھیں مگر اب سیف الرحمن کی برسی کی تقریب ایک کمرے تک محدود ہوگئی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو حفیظ الرحمن نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہم نے متعدد بار ان کو ایسا کرنے سے منع کیا مگر انہوں نے ہماری ایک نہ سنی جسکی وجہ سے ہم ان کی پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہوگئے پارٹی کو بچانے کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری تھا ورنہ ہم جوابدہ ہوتے انہوں نے کہاکہ چلاس شہر میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے واپڈا سے تین ارب 80 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے چند دن قبل واٹر سپلائی سکیم کے ٹینڈر کیلئے اخبار میں اشتہار چھپوایا گیا مگر ٹینڈر کا تاحال کچھ آتہ پتہ نہیں ہے بتایا جائے کہ واپڈا سے منظور شدہ واٹر سپلائی اسکیم کا ٹینڈر تاحال کیوں نہیں کیا گیا ؟ واٹر سپلائی سکیم کے ٹینڈر میں غیر معمولی تاخیر کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟ ٹینڈر میں غیر معمولی کے پیچھے کرپشن / کمشن کا معاملہ تو نہیں ہے ؟ ہم ٹینڈر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں واٹر سپلائی اسکیم کا ٹینڈر فوری نہ کیا گیا تو شدید ردعمل آئے گا جب ٹینڈر نہیں کرنا تھا تو اخبار میں اشتہار کیوں دیا گیا ؟ کیا اخبار میں اشتہار دینے کا مقصد دھرنے میں بیٹھے لوگوں کو بے وقوف بنانا تھا ؟
