گلگت (پ ر)چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاچیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان سپریم اپیلٹ کورٹ کے احاطے میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ درخت اگانا ہمارے ملک کی بقا کے لئے لازمی ہے۔ درخت اگانے سے کلین اور گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں، شجرکاری سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ چیف جسٹس سردار شمیم خان نے شجرکاری مہم کے تسلسل کو ملک کے ہر کونے میں جاری رکھنے کی تلقین کی،شجرکاری مہم کے آخر میں ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
