غذر (بیورو رپورٹ)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات اگلے سال مئی، جون میں ہوں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے آثار الحال نظر نہیں آرہے خطے میں بجلی بحران نیا نہیں اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایڈیشنل اضلاع با اختیار اور مستقل اضلاع کی جانب پہلا قدم ہے قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد تمام نئے ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہوگا جبکہ ایڈیشنل اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی بھی با اختیار ہوں گے اور مروجہ قانون کے مطابق ڈی سی کمشنر جبکہ ایس پی آئی جی پی کے ماتحت ہوگا ترجمان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہوں گی جس سے خطے میں بے روزگاری پر بڑی حد تک کمی واقع ہوگی ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے جس کے نتائج بہت جلد سامنا آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ غذر ایک پرامن ضلع ہے جبکہ مستقبلِ قریب میں غذر شندور روڈ کی تعمیر کے بعد ضلع غذر سیاحتی اعتبار سے بھی ترقی کرے گا۔
