گانچھے(محمد علی عالم) بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے نوجوان پیسٹری شیف روزی علی کو ان کے آبائی گائوں سیاری چھوربٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے پہلے سکردو شاہمدان کمپلیکس میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے بعد ان کے جسد خاکی کو آبائی گاں سیاری، چھوربٹ منتقل کیا گیا، جہاں مقامی قبرستان میں تدفین کیا گیا اس موقع پر علاقے میں سوگ کی فضا طاری رہی اور ہر آنکھ اشکبار تھی تفصیلات کے مطابق روزی علی وہ خوش نصیب پاکستانی نوجوان تھے جو پاکستان آرمی کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہونے کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کوئٹہ میں اپنی تربیت مکمل کر لی تھی اور اقوام متحدہ کے مشن کے لئے راولپنڈی روانہ ہو رہے تھے کہ بلوچستان کے بولان علاقے میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا۔ سفاک دہشت گردوں نے ٹرین روک کر مسافروں کو زبردستی نیچے اتارا اور نہتے افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ ان شہدا میں بین الاقوامی سطح پر ماہر پیسٹری شیف روزی علی بھی شامل تھے روزی علی ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل پیسٹری شیف تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ وہ سرینا ہوٹل، پرل کانٹی نینٹل، میریٹ اور اسلام آباد کلب جیسے معروف ہوٹلوں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ روزی علی نے بیرون ملک بھی تین سال تک کام کیا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھاراروزی علی کی المناک شہادت نے ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور اہل علاقہ کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا
