چلاس، ہڈور پڑی میں گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق

چلاس (بیورو رپورٹ) ہڈور پڑی کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، گاڑی چلاس سے تھور جارہی تھی، جاں بحق شخص عبیداللہ اور زخمیوں کی شناخت ساجد علی اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار افراد سونا نکالنے کا کام کرتے تھے جو کام سے واپس تھور جارہے تھے۔