گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025 تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا البتہ سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمانت' نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ اور بین الاضلاعی صدور و جنرل سیکریٹریز کا مشتر کہ اجلاس ہائی کورٹ بار بلڈنگ کنو د اس گلگت میں زیر صدارت صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اختر خان ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام بارز کے ذمہ داران نے شرکت کی اور گلگت بلتستان میں وکلا کی جانب سے اپنی ڈیمانڈز کی تائید میں گزشتہ چار پانچ مہینوں سے جاری ہڑتال اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے جانب سے کئے گئے وعدوں اور وزیر اعلی کی طرف سے وکلا کی ڈیمانڈز کی نسبت جاری کئے گئے احکامات / Directives پر عمل درآمد نہ ہونے پر متفقہ قرار داد منظور کی گئی وکلا کے جانب سے مورخہ 16 نومبر 2024 کو لائرز کنونشن / کانفرنس میں پاس کی گئی قرار داد /اعلامیہ پر حکومت کی جانب سے عمل در آمد اب تک عمل میں نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔سابقہ احتجاج اور حکومتی کمیٹی اور وکلا کمیٹی کی سفارشات پر 29 نومبر 2024 کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے ڈائر یکٹیوز جاری ہونے کے باوجود اب تک عمل درآمد نہ ہونا اور وکلا کے احتجاج کو خاطر میں نہ لانے کو حکومت کے نا اہلی قرار دیتے ہوئے حکومتی رویہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وکلا کی جانب سے جاری ہڑتال کو مورخہ 5 اپریل 2025 تک توثیق دی جاتی ہے۔ اور ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا البتہ سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمانت اور نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت ہوگی اور 5 اپریل 2025 تک مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 5 اپریل 2025 کو تمام ذمہ داران / عہدے داران کا مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار روم کو نو د اس گلگت میں منعقد ہو گا۔ اور 5 اپریل سے آگے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ دھرنا اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات زیر غور ہونگے اور ہر وہ حربہ زیر غور ہو گا جس سے وکلا کے مطالبات تسلیم کئے جاسکے اور تمام معزز مجوز صاحبان سے گزارش ہے کہ وکلا کی عدم حاضری اور ہڑتال کو مد نظر رکھتے ہوئے یکطرفہ کاروائی عمل میں نہ لائیں اور تمام معزز وکلا سے گزارش کی گئی ہے کہ ہڑتال کے دوران ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے سے گریزاں رہیں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب وکلا کے خلاف بار کو نسل کے قانون کے مطابق لائسنز کو معطل کیا جائے گا۔
