گلگت(سٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت نے بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قائم علی کے نام سے ہوئی ہے ملزم کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دنیور سے گرفتار کیا گیا، ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتا تھا بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں چھاپہ مار کاروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی ہے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
