گلگت (پ ر)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،چئیرمین پبلک اکانٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر،ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین،ممبر کونسل عبد الرحمن اور ممبر کونسل حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دھشتگروں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ریاست مخالف عناصر پاکستان کے استحکام اور امن کو تباہ کرنے اور ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومت سمیت سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
