تعلیمی انقلاب کیلئے دور جدید کے تقاضے پورے کرنا ضروری، گورنر

 گانچھے (ملک ساقی)نعیمی ویلفیئر فانڈیشن گانچھے کی جانب سے مستحق طلبا و طالبات کو اسکالرشپ اور غریب گھروں کو راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے ہائی اسکول ڈغونی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر گانچھے، ایس پی گانچھے، اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی، امید ویلفیئر سوسائٹی کے سابق صدر امتیاز علی صائم، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، اور عوام کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے نوجوانوں اور تنظیموں کو خصوصی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک معیاری تعلیم کے حوالے سے جدید سہولتیں اور طریقہ کار اپنائے نہیں جائیں گے تعلیمی انقلاب لانا ناممکن ہوگا۔مقررین نے مذید کہا کہ نصیبی ویلفیئر فانڈیشن کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کے بچوں کو اسکالرشپ دینے اور مستحق گھروں میں رمضان راشن فراہم کرنے کو نہ صرف قابل ستائش بلکہ انسانیت کی خدمت اور ہمدردی کا اعلی اظہار قرار دیا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلغار میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ڈی ڈی او شپ کا قیام ناگزیر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ یونین کونسل بلغار میں جلد ڈی ڈی او شپ قائم کی جائے گی تاکہ یہاں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی خصوصی سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور کئی سالوں سے جاری ناانصافیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ڈائریکٹر نصیبی ویلفیئر فانڈیشن گانچھے شکور نبی پوزی اور جنرل سیکرٹری امتیاز علی صائم نے تقریب میں شریک تمام افراد خصوصا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔آخر میں گورنر گلگت بلتستان اور دیگر مہمانوں نے مستحق و ذہین طلبا و طالبات میں نصیبی ویلفیئر فانڈیشن اسکالرشپ، لیپ ٹاپ اور تعریفی اسناد سے نوازا اور 100 سے زائد مستحق گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کی۔