استور (پ ر) ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کی ہدایت پر محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ استور کے ڈوزر اس وقت چلم روڈ سے برف کو ہٹا نے میں مصروف عمل ہے پچھلے سالوں سے اس سال بہت زیادہ برف باری اور برفانی تودے گرنے سے سے ڈوزر کو کام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اس کے باوجود سڑک کھولنے میں بھاری مشینری لگی ہوئی ہے اس کے باوجود کچھ لوگ سوشل میڈیا میں بلاوجہ انتظامیہ پر تنقید کر رہے ہیں حالانکہ بیمار لوگوں کو چلم سے لوگوں نے پیدل لانے کے لیے نکلے تھے تب سے اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد نے ایمبولنس لے کر روانہ ہوا تھا اور راستے سے خود اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے بیمار مریضوں کو ایمبولنس میں استور ہسپتال شفٹ کیا لیکن پھر بھی چند لوگوں نے استور انتظامیہ پر تنقید کرنا شروع کیا یہ عمل ٹھیک نہیں ہے اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال برف باری زیادہ ہونے اور جگہ جگہ لانیاں آنے کی وجہ سے سڑک صاف کرنے میں وقت لگا ہے لیکن کام جاری ہے مزید دو تین دن تک چلم روڈ تک سڑک صاف کر دیا جائے گا دوسری طرف محکمہ تعمیرات عامہ کا ڈوزر ضلعے بالا کی طرف سڑک کھولنے میں مصروف عمل ہے جو کل شام یا پرسوں تک صفائی مکمل کرکے میرملک کی طرف سڑک کھولنے کا کام شروع کیا جائے گا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر شونٹر روزانہ کی بنیاد پر از خود ڈوزر کا فیول لے کر موقع پر جاتا ہے اور ان آپریٹر کو سختی سے ہدایات دیتا ہے کہ جلد از جلد سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا جائے تمام آپریشن کی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد کر رہے ہیں۔
