ہرگائوں کوکروڑوںکے منصوبے دیئے، نذیر ایڈووکیٹ

غذر (بیورو رپورٹ)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے گاں داماس میں اپنی سالانہ اے ڈی پی سے تعمیر کردہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام اور داماس کے عمائدین موجود تھے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہی عہد کیا تھا کہ گاں داماس میں گرلز سکول کا قیام لازمی ہے تاکہ یہاں کی بچیوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت میسر آسکے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس سکول کو بہت جلد ہائی سکول کا بھی درجہ دلایا جائے تاکہ مقامی سطح پر بچیوں کو حصول تعلیم کے سلسلے میں سہولت میسر ہو اور انہیں گاہکوچ شہر آنے کی نوبت پیش نہ آئے سپیکر گلگت بلتستان نے کہا کہ انہیں نے حلقہ بھر میں گزشتہ چار سالوں کے دوران ترقیاتی سکیموں پر کروڑوں روپے لگائے ہیں تاکہ یہاں کے عوام چاہے ان کا تعلق حلقے کے کسی بھی گائوں سے کیوں نہ ہو ان کا معیار زندگی بلند ہوسکے یہی وجہ ہے کہ حلقے کے ہر ایک گائوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پراجیکٹس تعمیر ہوچکے ہیں جبکہ بہت سارے پراجیکٹس پر کام جاری ہے اس موقع پر گاں داماس کے نمبردار اور علاقہ معززین نے گاں میں سکول کے قیام پر سپیکر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ داماس گائوں میں سپیکر گلگت بلتستان نے کروڑوں کی لاگت سے کئی اہم پراجیکٹس تعمیر کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے