چلاس( نمائندہ خصوصی )متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کا حقوقِ دڈو یم بناو تحریک کا دھرنا 22ویں روز میں داخل۔واپڈا آفس اور دیگر تعمیراتی کمپنیوں کے دفاتر تیسرے روز بھی بند ،چلاس میں امن و امان کا مسلہ پیدا ہوگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ جب تک وزارتی کمیٹی چلاس آکر متاثرین کیساتھ با معنی مذاکرات اور مطالبات تسلیم نہیں کرتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور دھرنا ڈیم سائیٹ پر منتقل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دیامر پر بڑا ظلم ہورہا ہے اب اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ریاست کو ہماری بات سننا پڑے گی۔دوسری جانب ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزارتی کمیٹی اتوار کے روز چلاس پہنچے گی اور متاثرین کے مسائل سنے جائیں گے۔
