سکردو(چیف رپورٹر)قومی ائیرلائن کی جانب سے بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیاانٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے سکردو اور دبئی کے مابین ہر پیر اور جمعہ جبکہ سکردواور لاہور کے مابین ہر پیر اور بدھ کو پروازیں ہونگی جبکہ 2 اپریل سے سکردو اور کراچی کے مابین ہر پیر اور ہفتے کے روز پروازیں چلائی جائیں گی بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازیں چلانے کا مقصدسیاحت کو وسیع اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے سیاحت سے وابستہ کمپنیوں اور افراد نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں کے دوبارہ آغاز کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہاہیکہ بلتستان میں ونٹر ٹورزم کے بھی بڑے مواقع ہیں مگر پی آئی اے صرف گرمیوں میں پروازیں چلا رہا ہے اگر سردیوں میں پروازوں کا شیڈول برقرار رکھا گیا تو سرمائی سیاحت بھی فروغ پائے گی۔
