غذر (بیورو رپورٹ)گلاپور پونیال کے عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے عوام نے گلاپور کے مقام پر دھرنا دے غذر چترال روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیا مظاہرین نے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ادارہ ماہ رمضان میں بھی بجلی فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکا ہے ادارے کے اندر براجمان آفیسران کو اپنی مفادات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا غذر میں گاہکوچ کی سرکاری کالونی جہاں خود آفیسران رہتے ہیں بجلی میسر ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بار بار انکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
