جامشورو حادثہ دردناک سانحہ، لواحقین کو انصاف دلائیں گے، مہدی شاہ

 شگر( منظور ناز)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا نامور ثنا حواں شہید سید جان علی شاہ رضوی کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی شہید کی گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی گئی اس موقع پر شہید جان علی شاہ کی  والد اور بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ سانحہ جامشورو ایک دردناک سانحہ تھا جس نے بلتستان کی فضا کو سوگوار بنایا ہے  سانحے کی مکمل تحقیقات کر کے لواحقین کو انصاف دلائیں گے سندھ حکومت سے رابطے میں ہوں بہت جلد اہم پیش رفت ہوں گے انہوں نے کہا جان علی شاہ رضوی اور خواجہ کاظم قومی ہیرو تھے انکی نام  صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کر کے چودہ آگست کے دن اعزاز سے نوازا جائے گا دونوں بین القوامی سطح کے بہترین ثنا خواں تھے انکی موت سے بلتستان بلخصوص ادبی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اللہ تعالی سانحہ جامشورو کے شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔