بجلی کی تقسیم منصفانہ،سپیشل لائنیں ختم کرنے کی ہدایت

 سکردو(پ ر)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو کمشنر بلتستان کمال خان نے بلتستان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،امن و امان کی صورتحال اوربجلی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔بلتستان میں بجلی کی پیداوار، بجلی کی طلب اور تقسیمیات کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سکردو شہر کیلئے اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی جبکہ کل صلاحیت چالیس میگاواٹ ہے تاہم موسم کھلنے کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،بریفنگ میں بلتستان میں امن و امان خاص کر زمینوں کے تنازعے سے تفصیلی آگاہ کیا۔کمشنر بلتستان کمال خان نیلینڈ ریفارمز  کے ایشو پر بلتستان کے سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کئے گئے مسودے اور حکومتی مسودے پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام محکموں کے سربراہان نے محکموں کی کارکاردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بجلی کی تقسیم کو منصفانہ کرکے سپیشل لائنز کے مکمل خاتمے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز کو لوڈشیڈینگ شیڈول کے مطابق بجلی دیں تاکہ چھوٹے صنعت سے وابستہ افراد کا معاش چل سکے۔سید مہدی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کیلئے مذید سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔واپڈا حکام کو فیز فور پر جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔سید مہدی شاہ نے سولر انرجی پر کام کرنے کیلئے جلد زمین دیکھنے کا حکم دیا ساتھ ہی شغر تھنگ اور ہرپوہ پاور پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کیلئے معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے جلد کام کرنے کی ہدایت کی۔