وزیراعلیٰ سے ملکر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ بحال کرائیں گے، گورنر

سکردو(محمد اسحاق جلال)گورنر سید مہدی شاہ نے کہاہیکہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بحالی کیلئے وزیراعلی سے بات کریں گے کوئی شک نہیں کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بندش سے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے وزیراعلی سے مل کر فنڈ کو بحال کرائیں گے اس سلسلے میں مجھ سے جو ہوسکتا ہے کروں گا مریضوں اور ان کے لواحقین سے گذارش ہے کہ وہ میرے حق میں دعا کریں انڈوومنٹ فنڈ کی بندش کی شکایات موصول ہوچکی ہیں انشا اللہ وزیراعلی سے ملکر مسئلے کا حل نکالوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامور منقبت خواں علی کاظم خواجہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ سے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے اپیلیں آرہی ہیں وزیراعلی سے ملکر مسئلہ حل کراں گا مجھے نہیں معلوم کہ فنڈ کی فراہمی کیوں بند ہوئی ہے مریضوں کو مشکلات پیش آنے نہیں دیں گے اس سے قبل انہوں نے امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے انہوں نے موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر سکردو عارف حسین کو ہدایت دی کہ وہ علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کریں اور یہ ممکن بنایا جائے کہ علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کو رواں سال 14 اگست پر صدارتی ایوارڈ کسی بھی صورت میں ملے انہوں نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی کاظم خواجہ کے گھر تک سڑک کو رواں سال ہی میٹل کیا جائے گا سڑک کی میٹلنگ کیلئے سی ایم بلاک ایلوکیشن سے فنڈ مختص کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جامشورو واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں ذمہ داروں کا جلد تعین ہوگا اس سلسلے میں ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں میں یکم اپریل کو کراچی جارہاہوں مقامی صحافی کو ساتھ لے جاکر جائے حادثہ کا معائنہ کروں گا تاکہ حقائق کو سامنے لایا جاسکے علی کاظم خواجہ قوم کا عظیم سرمایہ تھے ان کی موت سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔