ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کیلئے جامع مسودہ تیار کیاجائے،سیکرٹری اطلاعات

گلگت(پ ر)سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کی زیر صدارت ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اطلاعات کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نئی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے خدوخال، نفاذ کے طریقہ کار اور اس کی افادیت پر گفت وشنید ہوئی۔اجلاس میں مقامی میڈیا کی ترقی اور صحافتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اخباری صنعت سے منسلک افراد اور میڈیا کے اداروں کی دیرینہ مطالبہ کو مدنظر نظر رکھتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان کے زیر صدارت اجلاس میں اس پالیسی کے تمام مندرجات پہ گہری نظر ڈالی گئی۔سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع اور شفاف ایڈورٹائزمنٹ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جو حکومتی اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ملک کے دیگر صوبوں سے ہم آہنگ اور گلگت بلتستان کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسی جامع پالیسی بنائی جائیگی جو کہ تمام شراکت داروں کی ضروریات پوری کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد میڈیا ہاسز کے ساتھ شفاف اور متوازن اشتہارات کے نظام کو فروغ دینا، مقامی اور قومی میڈیا میں اشتہارات کی تقسیم کو ممکن بنانا اور حکومتی تشہیری مہم کو مثر بنانا ہے۔سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے اس موقع پر  ہدایت کی کہ وہ  ایک جامع مسودہ تیار کریں، تاکہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے نفاذ سے حکومتی اشتہارات کا درست اور منصفانہ استعمال ممکن ہوگا،جس سے مقامی صحافت کو بھی فروغ ملے گا۔قبل ازیں،  2018 میں بھی ایک پالیسی بنائی گئی تھی جس میں دور عصر کے تقاضوں کے مطابق تشنگی پائی جا رہی تھی۔ اجلاس میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا کہ مجوزہ پالیسی کسی بھی لحاظ سے پیپرا قانون سے متصادم نہ ہو بلکہ اس پالیسی کے نافذ العمل ہونے سے شفافیت یقینی بنانے اور قانون کا بول بالا ہونے میں مدد ملے۔