روندو( نیوز رپورٹر)روندو کے بالائی علاقہ موضع تلوبروق میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب صبح برفانی تودے کی زد میں آکر علاقہ مکینوں کا شدید مالی نقصان ہوا ہے تفصیلات کے مطابق صبح کے چار بجے گرنے والیبرفانی تودے کی زدہ محمد حسن ولد روزی ملک کے گھر اور مویشی خانہ،کچن، واش روم سمیت دیگر تجاویزات تباہ ہوگئے اور اسی طرح فاضل حسین،قادر ولد اصغر، شاہ محمد، محمد کریم ۔ کے مویشی خانے اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے اس موقع پر تلوبروق کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کے مال مویشی اور دیگر سامان کو برف سے کھدائی کرکے نکالنے کیلئے کو کوششیں کی گئی اس موقع پر متاثرین بتایا کہ گھریلو اشیا برفانی تودے کی نذر ہوچکے ہیں دوسری جانب سردی کی شدت اور ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی کھانے پینے کے اشیا برفانی زد میں آکر تباہ ہوچکے ہیں انہوں نے گلگت بلتستان ڈیزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور حکام بالا سے اپیل کیا ہے کہ متاثرین کے نقصانات کیلئے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
