گلگت (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے زیر احتجاجی ریلی نکالی گئی کنوداس ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر سے گھڑی باغ تک ریلی نکالی گئی جس میں وکلا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وکلا کے حق میں نعرے درج تھے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وکلا کے مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے گئے ہیں طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
