بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔
