رمضان المبارک میں گرانفروشی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وزیربلدیات

 سکردو(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے خپلو میں بچت بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بچت  بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا عوامی شکایات بھی سنیں ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ خپلو دلاور حسین اور فوڈ انسپکٹر ذوالفقار علی بھی تھے صوبائی وزیر حاجی عبد الحمید خان نے ذمہ داروں سے بریفنگ بھی لی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں بچت بازار لگانے کا مقصد عوام الناس کو سستے داموں معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے حکومت گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی کسی کو بھی گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے صوبائی حکومت عوام الناس کی جان و مال کی محافظ ہے انہوں نے کہاکہ بچت بازار سے عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش ملنی چاہیں شکایات پر فوری ایکشن ہوگا عوام مطمئن رہیں صوبائی حکومت ان کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔