چار نئے اضلاع میں ایڈیشنل ایس پیز بھی تعینات

گلگت(سٹاف رپورٹر)نئے اضلاع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے بعد ایڈیشنل ایس پیز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آفس گلگت سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق عبدالقیوم خان کو ایڈیشنل ایس پی داریل' لیاقت علی خان کو تانگیر' محمد حسن کو روندو' برکت اللہ کو گوپس یاسین کا ایڈیشنل ایس پی تعینات کر دیا گیا ہے۔