علماکی گرفتاری کے خلاف شگر میں بھی خواتین سڑکوں پر آگئیں

شگر(عابد حسین بلتی) رمدان پاک ایران بارڈ پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے علما کرام کی گرفتاری کے خلاف شگر ہیڈ کوارٹر میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔خواہر کنیز فاطمہ کی قیادت میں خواتین کی ایک ریلی مرہ پی سے نکالی گئی جو اسوہ پبلک سکول کے پاس پہنچ کر دھرنے میں بدل گئی۔خواتین کے احتجاجی پروگرام کے باعث شاہراہ شگر دونوں اطراف سے مکمل بند ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔خواتین مظاہرین نے صوبائی و وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔تین گھنٹے طویل احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران نے مذاکرات کی کوشش کی اور اسسٹنٹ کمشنر شگر موقع پر پہنچ گئے۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فدا حسین عابدی نے حکومت اور زمہ دار اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا علما کی بلا جواز گرفتاری سے بلتستان کے باسی پریشان ہیں،اگر انہوں نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ، جبری گمشدگی کا کوی جواز نہیں بنتا۔حکومت اور زمہ دار ادارے فورا علما کی رہائی کو یقینی بنائیں۔خواتین مظاہرین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو قراداد پیش کی گئی جس میں اسیران کی فوری رہای کا مطالبہ کیاگیا اور تین دن کی مہلت دی گئی اس کے بعد پھر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔