جی بی سکائوٹس وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،فورس کمانڈر

گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان اسکائوٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں پاس آئوٹ ہونے والے 436 جوانوں نے شرکت کی۔ جوانوں کا تربیتی سیشن 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہا۔   تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل سید امتیاز گیلانی تھے۔ انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکائوٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں،فورس کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی،ہمارے لئے سب کچھ یہ دھرتی ہے ملک ہے تو ہم ہیں، تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے  جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔دریں اثناء  فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میجر جنرل سید امتیاز گیلانی نے بسین گلگت میں  حالیہ المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والی تین بچیوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا  اور مرحومین کے درجات کی بلندی  کی دعا کی  اہلِ خانہ نے کمانڈر کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔