سکردو(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہاہے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف تقاریر کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا احتجاج ہر کسی کا آئینی، قانونی، بنیادی اور جمہوری حق ہے مگر کسی نے احتجاج کے دوران اس حق کا غلط استعمال کیا تو سختی سے نمٹا جائے گا،ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہاکہ گلگت بلتستان بھر میں جہاں کہیں بھی عوامی احتجاج دھرنے یا جلسے جلوس ہوں آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر اپنا موقف بیان کیا جائے کسی بھی شخص کوجلسے احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں ریاست مخالف بیانیہ اور ریاست مخالف نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے جو بھی شخص مملکت خداداد پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کریگا اسکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا دھرنے جلسے جلوسوں میں ریاست مخالف تقاریر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ دھرنوں احتجاجی مظاہروں جلوسوں اور جلسوں میں ریاست مخالف تقاریر کررہے ہیں یا نعرے لگا رہے ہیں ان کو بخشا نہیں جائے گا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی تاہم آئین قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنے سے کسی کو بھی روکا نہیں جائے گا
